جموں و کشمیر کی اونچی پہاڑیوں میں برفباری اور بارش کے بعد لداخ کے علاقے
کو کشمیر وادی سے جوڑنے والی قومی شاہراہ کو تقریباً چھ ماہ کیلئے بند کر
دیا گیا جبکہ سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معمول سے چل رہا ہے۔شدیدبرفباری کی وجہ سے تاریخی مغل روڈ، باندی پورا کو سرحدی گریز شہر سے جوڑنے والے
راستے سمیت کئی دیگر راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ وادی کو ملک کے دیگر
حصے سے جوڑنے والی تین سو کلومیٹر طویل سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر جواہر
سرنگ اور بانہال میں سڑک پر تین سے چار انچ تک برف جمي ہے لیکن اس راستے پر
دونوں جانب سے ٹریفک صحیح طور پر چل رہا ہے۔